واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی نہ کسی صورت میں معاہدہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے، اور اس حوالے سے مذاکراتی عمل بدستور جاری ہے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ایران پر واضح کیا ہے کہ اب اس معاملے کو طول دینا ممکن نہیں اور دونوں ممالک کو کسی نتیجے پر پہنچنا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران کے حوالے سے گزشتہ 47 برسوں کی پالیسیوں کو مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں سے متعلق منقطع ہونے کی خبریں درست نہیں، اور دونوں فریقین کے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاری مذاکرات کا مستقبل غیر یقینی ہے اور اس وقت یہ کہنا ممکن نہیں کہ یہ عمل کس سمت اختیار کرے گا۔