حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے؛ نیتن یاہو کو ’پاگل‘ قرار دیدیا، سخت ترین بدزبانی کی رپورٹس۔ Home / بین الاقوامی /

ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے؛ نیتن یاہو کو ’پاگل‘ قرار دیدیا، سخت ترین بدزبانی کی رپورٹس۔

ایڈیٹر - 03/06/2026
 ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے؛ نیتن یاہو کو ’پاگل‘ قرار دیدیا، سخت ترین بدزبانی کی رپورٹس۔

واشنگٹن/تل ابیب: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے مابین لبنان پر جاری جارحیت کے معاملے پر شدید ترین ٹیلی فونک تلخ کلامی ہوئی ہے، جس میں صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو سخت الفاظ میں ’پاگل‘ قرار دے دیا ہے۔ حسّان میڈیا کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق، امریکی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے انتہائی تلخ اور سخت لہجے میں بات کی اور لبنان میں حملے جاری رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیتن یاہو کے رویے کو انتہائی بدزبانی سے تشبیہ دی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس شدید تناؤ کا پس منظر یہ ہے کہ ایران نے واضح طور پر دھمکی دی ہے کہ اگر لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے، تو وہ امریکہ کے ساتھ جاری تمام تر بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ فوری طور پر منقطع کر دے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو 'ناشکرا' کہتے ہوئے یاد دلایا کہ انہوں نے کرپشن ٹرائلز میں نیتن یاہو کو جیل جانے سے بچانے اور اقتدار برقرار رکھنے میں کس طرح مدد کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے دوٹوک الفاظ میں چیختے ہوئے کہا، "میں تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں، ہر شخص اب تم سے اور اسرائیل سے نفرت کرتا ہے۔ یہ حماقت بند کرو۔" رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ بیروت پر مزید حملے کی صورت میں اسرائیل دنیا میں مکمل طور پر تنہا ہو جائے گا۔