حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فخر ہزارہ سمٹ 2026 کی شاندار اور پروقار تقریب کاانعقاد Home / سیاست /

فخر ہزارہ سمٹ 2026 کی شاندار اور پروقار تقریب کاانعقاد

ایڈیٹر - 02/06/2026
 فخر ہزارہ سمٹ 2026 کی شاندار اور پروقار تقریب  کاانعقاد

جلال بابا آڈیٹوریم میں فخر ہزارہ سمٹ 2026 کی شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی،،، جس میں ہزارہ ریجن کے باصلاحیت اور قابل فخر افراد کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔۔۔۔ یہ یادگار تقریب نہ صرف ہزارہ کی ثقافت، قابلیت اور نوجوان ٹیلنٹ کا عکاس بنی بلکہ اس نے پورے خطے کے روشن اور مثبت چہرے کو بھی اجاگر کیا۔

تقریب میں ادب، ثقافت، سیاحت، صحافت، کھیل، سماجی خدمات، کاروبار، سوشل میڈیا اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔۔۔

ان افراد نے اپنی محنت، صلاحیت اور جدوجہد کے ذریعے نہ صرف اپنی الگ پہچان بنائی بلکہ ہزارہ ریجن کا نام ملکی و بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔۔۔

ان باصلاحیت نوجوانوں اور شخصیات کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہزارہ کی سرزمین ٹیلنٹ، شعور، تخلیقی صلاحیتوں اور قیادت سے مالا مال ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی رہنماء پاکستان تحریک انصاف سنیٹر اعظم خان سواتی تھے،،، جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہزارہ کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو سراہا۔۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہی نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے فخر ہزارہ ایوارڈز جیسی مثبت اور حوصلہ افزا سرگرمی کے انعقاد پر پوری انتظامیہ اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔

تقریب میں دیگر معزز مہمانوں میں ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر فیصل نوروز، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ایبٹ آباد میڈم بشریٰ مسرور ، ایم این اے شہزادہ گشتاسب کے صاحبزادے عبداللہ ہارون، صدر ینگ لیڈرز پارلیمنٹ نوید احمد، ہزارہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ کرام، معروف سیاسی و سماجی شخصیات، کاروباری افراد، شعرا، سوشل میڈیا انفلوئنسرز، انٹرپرینیورز اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فاؤنڈر فخر ہزارہ ایوارڈز سکندر خان خلیل نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے فخر ہزارہ ایوارڈز کے قیام، اس کی تاریخ اور مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد ہزارہ کے ان گمنام مگر باصلاحیت افراد کو سامنے لانا ہے جو خاموشی سے مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پروقار تقریب میں ہزارہ کی خوبصورت ثقافت، روایات اور علاقائی رنگ نمایاں دکھائی دیے۔۔ شرکاء نے اس تقریب کو ہزارہ کے نوجوانوں اور باصلاحیت افراد کے لیے ایک امید، حوصلے اور شناخت کی علامت قرار دیا۔۔۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہزارہ کے ٹیلنٹ کو ملکی سطح پر مزید متعارف کروانے کے لیے ایسے مثبت پروگراموں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے