حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لوئر کوہستان: کار کھائی میں جا گری، 6افراد جاں بحق Home / پاکستان /

لوئر کوہستان: کار کھائی میں جا گری، 6افراد جاں بحق

ایڈیٹر - 02/06/2026
لوئر کوہستان: کار کھائی میں جا گری، 6افراد جاں بحق

کوہستان میں لوئر مٹہ بانڈہ چوکی کے قریب گلگت سے راولپنڈی جانے والی ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق مظفر آباد، خانیوال اور دیگر علاقوں سے ہے، جبکہ شناخت کا عمل جاری ہے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔