حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران کا سخت انتباہ: ’خلیج میں مداخلت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا‘ Home / بین الاقوامی /

ایران کا سخت انتباہ: ’خلیج میں مداخلت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا‘

ایڈیٹر - 25/05/2026
ایران  کا سخت انتباہ: ’خلیج میں مداخلت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا‘

ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی  نے کہا ہے کہ خطے میں کسی بھی ممکنہ جارحیت کے مقابلے کے لیے ایران مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ ملکی قیادت سفارتی محاذ پر بھی ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری بات چیت اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور انہیں امید ہے کہ کئی دہائیوں پر محیط جدوجہد ایسے نتائج دے گی جو مستقبل میں ایران کے استحکام اور سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے موجودہ علاقائی کشیدگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی حملے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

محسن رضائی نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی مبینہ جارحانہ پالیسیوں کے بعد ایران نے اپنے مخالفین اور ان کے اتحادیوں کے لیے آبنائے ہرمز  کو بند کر دیا ہے، جو عالمی توانائی تجارت کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے خلیجی خطے میں عسکری مداخلت کی کوشش کی تو ایران کی جانب سے سخت اور تکلیف دہ ردعمل سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کی کسی بھی ممکنہ ناکہ بندی کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا جائے گا۔