حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران معاہدہ اور ’ابراہیمی معاہدے‘ پر ٹرمپ کا نیا مؤقف Home / بین الاقوامی /

ایران معاہدہ اور ’ابراہیمی معاہدے‘ پر ٹرمپ کا نیا مؤقف

ایڈیٹر - 25/05/2026
ایران  معاہدہ اور ’ابراہیمی معاہدے‘ پر ٹرمپ کا نیا مؤقف

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ  نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے بعد مسلم ممالک کو بھی ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا چاہیے، جبکہ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو خطے میں دوبارہ شدید جنگ چھڑ سکتی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں فریق ایک بڑے اور مؤثر معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کسی کمزور سمجھوتے کے بجائے ایک جامع اور مضبوط معاہدہ چاہتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اگر بہتر معاہدہ طے نہ پایا تو پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی دوبارہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ تمام متعلقہ فریق جنگ سے گریز چاہتے ہیں، اسی لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں خطے کے متعدد اہم رہنماؤں سے تفصیلی رابطے کیے ہیں ۔ جن میں سعودی عرب ، قطر، ترکی، پاکستان اور یگر اہم اسلامی ممالک کے سربراہان شامل ہیں۔