بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ایک زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریلوے ٹریک کے قریب سے گزرنے والی ایک ٹرین کے پاس ہوا، جس کے فوری بعد ٹریک کے قریبی حصے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج دور دور تک سنی گئی اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
اسپتال حکام نے واقعے میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے