بمبوریت، کالاش ویلی میں سیلاب سے متاثرہ سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال
چترال: ضلعی انتظامیہ اور اسپیشل پرپز کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام بمبوریت میں گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔
متعلقہ حکام اور فیلڈ ٹیموں کی بروقت اور مربوط کوششوں کے نتیجے میں سیلابی ملبہ اور دیگر رکاوٹیں فوری طور پر ہٹا دی گئیں، جس سے راستہ جلد اور محفوظ انداز میں دوبارہ کھول دیا گیا۔
سڑک کی بحالی کیلئے فوری کاروائی پر انتظامیہ اور کے وی ڈی اے کی کاوشوں کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے