حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دنیا بھر سے مکہ مکرمہ پہنچنے والے غیر ملکی عازمینِ حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار ہو گئی Home / بین الاقوامی /

دنیا بھر سے مکہ مکرمہ پہنچنے والے غیر ملکی عازمینِ حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار ہو گئی

ایڈیٹر - 23/05/2026
دنیا بھر سے مکہ مکرمہ پہنچنے والے غیر ملکی عازمینِ حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار ہو گئی

مکہ مکرمہ: مناسکِ حج کے مقدس اور روحانی فریضے کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے غیر ملکی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے، جہاں اب تک 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد زائرین سرزمینِ حجاز پر پہنچ چکے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز کے کمانڈرز نے ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فضائی، بری اور بحری راستوں سے اب تک ریکارڈ 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد خوش نصیب عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق، کل عازمینِ حج میں سے لگ بھگ 30 فیصد زائرین نے حکومتِ سعودی عرب کے فلیگ شپ پروگرام 'مکہ روٹ انیشی ایٹو' (طریق مکہ) کے تحت انتہائی سہولت اور تیز ترین طریقے سے سفری مراحل طے کیے ہیں ۔ اس کے علاوہ، مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران رش کو منظم کرنے اور سیکیورٹی مانیٹرنگ کو مربوط بنانے کے لیے سمارٹ کارڈز اور مصنوعی ذہانت (AI) سمیت جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، گزشتہ روز ماہِ ذی الحج کے پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر مسجد الحرام (خانہ کعبہ) میں ایمان افروز مناظر دیکھے گئے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود ملکی و بین الاقوامی زائرین نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ نمازِ جمعہ ادا کی۔ نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امامِ کعبہ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی نے ذی الحج کے پہلے دس دنوں کی غیر معمولی روحانی فضیلت، اہمیت اور اس بابرکت مہینے میں عبادت اور قربانی کے فلسفے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے عازمین پر زور دیا کہ وہ حج کے دوران ضبط و نظم کا مظاہرہ کریں اور اس عظیم عبادت کے آداب کو ملحوظِ خاطر رکھیں۔