حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات:امانکوٹ میں 7 لاکھ روپے کی جعلی ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب، مدعی گرفتار Home / پاکستان /

سوات:امانکوٹ میں 7 لاکھ روپے کی جعلی ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب، مدعی گرفتار

ایڈیٹر - 21/05/2026
سوات:امانکوٹ میں  7 لاکھ روپے کی جعلی ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب، مدعی گرفتار

مینگورہ کے علاقے امانکوٹ میں اسلحہ کی نوک پر 7 لاکھ روپے لوٹنے کی مبینہ واردات کو بے نقاب کرتے ہوئے مدعی کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او تھانہ  رحیم آباد   فضل رحیم  کے مطابق عطاء اللہ خان ولد زید سکنہ مدین نے رپورٹ درج کروائی تھی کہ گزشتہ رات وہ امانکوٹ مینگورہ میں دکان بند کرکے جارہا تھا کہ اس دوران  نامعلوم ملزمان نے اس سے 7 لاکھ روپے لوٹ لیے ہیں، تاہم  پولیس نے جدید اور پیشہ ورانہ تفتیش کے دوران حقائق کا سراغ لگایا تو انکشاف ہوا کہ مدعی نے خود ہی رقم ہڑپ کرنے کی غرض سے جعلی ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔