حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات:تھانہ مٹہ پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار، سامان برآمد Home / پاکستان /

سوات:تھانہ مٹہ پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار، سامان برآمد

ایڈیٹر - 21/05/2026
سوات:تھانہ مٹہ پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار، سامان برآمد

سوات میں تھانہ مٹہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مٹہ اکبر حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حسین علی ولد محمد زبیر، نورالحکیم ولد حکیم خان اور اکبر ولد سید کریم ساکنان برہ درشخیلہ کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے بیڈ کمبلز، بیڈ شیٹس، سٹیبلائزر، کوکر، جوسر معہ جگ، اسٹیل بکس، پانے، سکرو بیگ، قینچیاں اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔