حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکی سینیٹ نے اکثریتی رائے سے صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد پاس کر لی۔" Home / بین الاقوامی /

امریکی سینیٹ نے اکثریتی رائے سے صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد پاس کر لی۔"

ایڈیٹر - 20/05/2026
امریکی سینیٹ نے اکثریتی رائے سے صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد پاس کر لی۔

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ایران پالیسی کو بدترین شکست، ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور

 واشنگٹن میں ایک انتہائی اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی سینیٹ نے ایران کی اقتصادی و فوجی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرنے اور وہاں تعینات امریکی افواج کو واپس بلانے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس تاریخی قرارداد کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ آئے۔ سینیٹ میں ہونے والی یہ ووٹنگ اس بات کی واضح علامت قرار دی جا رہی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف شروع کی گئی غیر مقبول جنگ کا دفاع کرنے اور اس سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اس تنازع کے باعث نہ صرف امریکی معیشت بلکہ عالمی معیشتوں کو اب تک نصف ٹریلین (500 ارب) ڈالر کا شدید مالی جھٹکا لگ چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سینیٹ سے منظوری کے بعد اب یہ اہم معاملہ امریکی ایوانِ نمائندگان (House of Representatives) میں پیش کیا جائے گا، جہاں اسی ہفتے ووٹنگ متوقع ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایوانِ نمائندگان میں بھی اس قرارداد کی منظوری کے قوی امکانات موجود ہیں، کیونکہ اس سے قبل جب ایران کے معاملے پر ووٹنگ ہوئی تھی تو معاملہ برابر (ٹائی) ہو گیا تھا، جس کی بڑی وجہ قرارداد کے حامی چند ارکان کا طبی وجوہات کے باعث غیر حاضر ہونا تھا۔ واشنگٹن سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق، امریکی کانگریس کے ارکان کی ایک بہت بڑی تعداد اس موقف پر ڈٹی ہوئی ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی یا جنگ کے لیے پہلے کانگریس سے باقاعدہ اور قانونی منظوری حاصل کریں۔