حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فیس بک پر فیس بک پر "جج ماجوج ملا" کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر ہتک آمیز مواد شیئر کرنے پر ملزم گرفتار۔ Home / پاکستان /

فیس بک پر فیس بک پر "جج ماجوج ملا" کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر ہتک آمیز مواد شیئر کرنے پر ملزم گرفتار۔

ایڈیٹر - 16/05/2026
فیس بک پر فیس بک پر

پاڑہ چنار میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی کاروائی، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے والا ملزم گرفتار

پشاور: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) پشاور نے سائبر جرائم کے خلاف ایک بڑی اور مؤثر کاروائی کرتے ہوئے ضلع کرم کے علاقے پاڑہ چنار سے سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف عوامی امن کو داؤ پر لگانے اور معزز شہریوں کی تذلیل کرنے کے الزامات کے تحت قانونی کاروائی کا آغاز کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت ابرار حسین ولد مستان علی کے نام سے ہوئی ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم فیس بک پر "جج ماجوج ملا" کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ چلا رہا تھا، جس کے ذریعے وہ وکلاء، ڈاکٹرز، سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کے خلاف مسلسل ہتک آمیز مواد شیئر کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا تھا۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملزم اسی جعلی فیس بک آئی ڈی سے فرقہ وارانہ اور انتہائی اشتعال انگیز مواد بھی پھیلا رہا تھا، جو علاقے کے امن و امان کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا تھا ۔

ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز، غیر قانونی اور اشتعال دلانے والا مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملزم ابرار حسین کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کا بھی پتا لگایا جا سکے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع سائبر کرائم ونگ کو دیں۔