حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ Home / پاکستان /

لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایڈیٹر - 12/05/2026
لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

لکی مروت: ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ کے مصروف بازار میں ہونے والے خودکش موٹر سائیکل دھماکے نے قیامت برپا کر دی، جس کے نتیجے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید اور 18 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہسپتال ذرائع اور ریسکیو حکام کے مطابق، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس نے قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ شہداء میں ڈیوٹی پر مامور 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے فرض کی راہ میں جان قربان کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرائے نورنگ ہسپتال میں ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کر دی گئی ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ زخمیوں میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جن میں سے بعض کی حالت ڈاکٹرز نے تشویشناک بتائی ہے، جس کے باعث شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، تاہم تخریب کاری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔