حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور: امریکی قونصل خانہ 67 سال بعد مکمل طور پر بند کر دیا گیا،مقامی عملے کو بھاری مراعات دے کر فارغ کر دیا گیا۔" Home / پاکستان /

پشاور: امریکی قونصل خانہ 67 سال بعد مکمل طور پر بند کر دیا گیا،مقامی عملے کو بھاری مراعات دے کر فارغ کر دیا گیا۔"

ایڈیٹر - 12/05/2026
پشاور: امریکی قونصل خانہ 67 سال بعد مکمل طور پر بند کر دیا گیا،مقامی عملے کو بھاری مراعات دے کر فارغ کر دیا گیا۔

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم امریکی قونصل خانہ 67 سال تک فعال رہنے کے بعد باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قونصل خانے کی بندش کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اہم ترین سرکاری دستاویزات اور دیگر حساس اشیاء کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس عمل کے دوران نجی سیکیورٹی کمپنیوں کی خدمات واپس لے لی گئی ہیں، جبکہ سیکیورٹی گارڈز سمیت دیگر مقامی عملے کو بھاری مالی مراعات اور واجبات کی ادائیگی کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

تاریخی پس منظر کے مطابق پشاور میں امریکی قونصلیٹ کا قیام 1959 میں عمل میں آیا تھا، جبکہ اس سے قبل 1960 میں کابل میں بھی امریکی سفارت خانہ بند کیا گیا تھا۔ پشاور قونصلیٹ کے جنرل آفس میں آغاز میں 10 افراد پر مشتمل عملہ تعینات تھا۔ واضح رہے کہ اپریل 2010 میں قونصلیٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد یہاں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اور گرد و نواح کے راستوں کو مکمل طور پر بند رکھا گیا تھا۔ اب طویل عرصے بعد اس اہم سفارتی دفتر کو مکمل طور پر ختم کر کے تمام امور وفاقی دارالحکومت سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔