حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
"خیبر پختونخوا میں امن و امان کی سنگین صورتحال: علما، پولیس اور مساجد تک غیر محفوظ ہو گئیں، امیر حیدر خان Home / سیاست /

"خیبر پختونخوا میں امن و امان کی سنگین صورتحال: علما، پولیس اور مساجد تک غیر محفوظ ہو گئیں، امیر حیدر خان

ایڈیٹر - 11/05/2026

صوابی: خیبر پختونخوا میں بدامنی کی لہر، اے این پی قیادت کا شدید تحفظات کا اظہار

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے صوبے کی ابتر سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آج کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔ صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دہائی دی کہ "صوبے میں علما کرام، پولیس فورس، نوجوان، مساجد، مدارس اور حجرے تک غیر محفوظ ہو چکے ہیں"۔

حیدر خان ہوتی نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات، بالخصوص بنوں میں پولیس چوکی پر حملے اور علما کی ٹارگٹ کلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ریاست کے محافظ اور منبر و محراب کے وارث ہی خطرے میں ہوں، تو عام شہری کی سلامتی کا تصور بھی محال ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بند کمروں میں پالیسیاں بنانے کے بجائے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔