حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملک بھر میں 11 سے 18 مئی تک انٹرنیٹ سروس سست ہونے کا امکان۔ Home / پاکستان /

ملک بھر میں 11 سے 18 مئی تک انٹرنیٹ سروس سست ہونے کا امکان۔

ایڈیٹر - 10/05/2026
ملک بھر میں 11 سے 18 مئی تک انٹرنیٹ سروس سست ہونے کا امکان۔

اسلام آباد: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں سست روی، پی ٹی سی ایل نے صارفین کو خبردار کر دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے صارفین کو ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں ممکنہ سست روی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سب میرین کیبل کی مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے نیٹ ورک پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ [1]

پی ٹی سی ایل کے مطابق یہ مرمتی کام 11 مئی سے شروع ہو کر 18 مئی تک جاری رہے گا۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس دورانیے میں خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان ہے، کیونکہ ان اوقات میں ٹریفک کا حجم زیادہ ہوتا ہے۔

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کی یہ مرمت ناگزیر ہے، جس کا مقصد انٹرنیٹ کے معیار اور سروسز میں طویل المعیاد بنیادوں پر استحکام لانا ہے۔ انتظامیہ نے صارفین سے اس دوران پیش آنے والی ممکنہ زحمت پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کر کے خلل کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔