حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، ایرانی سفیر۔ Home / بین الاقوامی /

مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، ایرانی سفیر۔

ایڈیٹر - 10/05/2026
مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، ایرانی سفیر۔

بیجنگ: ایران اور چین کے درمیان تزویراتی تعلقات میں نئی پیش رفت، مشکل وقت کے ساتھیوں کو یاد رکھنے کا عزم

چین میں تعینات ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے بیجنگ میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشکل وقت میں ساتھ دینے والے اپنے دوستوں، خاص طور پر چین کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے نئے شعبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز پر ہونے والے حملوں کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ ایران اپنے دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ممالک کے جہازوں کو ہرگز نشانہ نہیں بنائے گا۔ انہوں نے ان خبروں کو محض پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض فریقین ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے مثبت اثرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایسی گمراہ کن خبریں پھیلا رہے ہیں۔ عبدالرضا رحمانی فضلی نے زور دے کر کہا کہ ایران خطے میں امن اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔