وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکیج متعارف کرواتے ہوئے گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو الیکٹرک بائیکس (ای بائیکس) فراہم کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے ایک خصوصی 'سیلف فنانس اسکیم' تشکیل دی ہے جس کے تحت ملازمین کو بلاسود اور آسان شرائط پر سواری مہیا کی جائے گی۔
اسکیم کی تفصیلات کے مطابق، بائیکس کی قیمت ماہانہ اقساط کی صورت میں ملازمین کی تنخواہوں سے وضع کی جائے گی، جبکہ اس پر کسی قسم کا سود یا اضافی چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کا دائرہ کار مستقبل میں مسلح افواج اور صوبائی ملازمین تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس مرتبہ روایتی قرعہ اندازی کے بجائے "پہلے آئیں، پہلے پائیں" (First Come, First Served) کا شفاف طریقہ کار اپنایا گیا ہے، تاکہ مستحق ملازمین فوری طور پر اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر سرکاری ملازمین کے سفری اخراجات میں کمی لانا اور ماحول دوست توانائی کو فروغ دینا ہے۔
بائیک سکیم کی اہم تفصیلات اور شرائط