ضلع دیر بالا میں زمین کے تنازعے نے افسوسناک صورت اختیار کر لی، جہاں دو فریقین کے درمیان تصادم کے دوران پتھراؤ سے ایک کم عمر لڑکی جاں بحق ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھر برسائے گئے، جس کی زد میں آ کر 16 سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی حالت میں اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت منہا دختر محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی ہے، جبکہ مقامی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔