حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مولانا شیخ محمد ادریس کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان میں درج Home / پاکستان /

مولانا شیخ محمد ادریس کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان میں درج

ایڈیٹر - 05/05/2026
مولانا شیخ محمد ادریس کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان میں درج

چارسدہ: ممتاز عالمِ دین مولانا شیخ محمد ادریس پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں قتل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی سنگین دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ مقدمہ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل شیر عالم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حملے کے وقت گاڑی میں مولانا شیخ محمد ادریس کے ہمراہ ان کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار اور ڈرائیور بھی موجود تھے۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے عقب سے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مولانا شیخ ادریس موقع پر شہید جبکہ سیکیورٹی پر تعینات دونوں اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے ٹارگٹ کلنگ کے لیے جدید اسلحہ استعمال کیا۔ سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس کی مشترکہ ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔