حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کیا برف پگھلنے لگی؟ ایران-امریکا رابطوں میں پیش رفت کے اشارے Home / بین الاقوامی /

کیا برف پگھلنے لگی؟ ایران-امریکا رابطوں میں پیش رفت کے اشارے

ایڈیٹر - 04/05/2026
کیا برف پگھلنے لگی؟ ایران-امریکا رابطوں میں پیش رفت کے اشارے

اسلام آباد : ایران اور امریکا کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باوجود سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے اور آنے والا ہفتہ اس حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب صرف آبنائے ہرمز سے متعلق تعطل ہی رکاوٹ نہیں رہا بلکہ ماضی میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات بھی مذاکراتی فضا کو متاثر کرتے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ماضی میں کئی مواقع پر جب پیش رفت ممکن دکھائی دے رہی تھی، سخت بیانات نے ماحول کو کشیدہ بنا دیا۔ تاہم اب ایرانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر سفارت کاری کو آگے بڑھانا ہے تو اشتعال انگیز بیانات سے گریز ضروری ہوگا۔

دوسری جانب حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ کے لہجے میں نسبتاً نرمی دیکھی گئی ہے، جسے مبصرین ایک مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ اگرچہ وہ بدستور بیانات دے رہے ہیں، تاہم ان کا انداز پہلے کے مقابلے میں محتاط دکھائی دیتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پسِ پردہ جاری ہے، جس میں پاکستان  بھی کردار ادا کر رہا ہے۔ ابتدائی تجاویز پر اختلافات کے بعد اب ایک ترمیم شدہ منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بیک چینل سفارت کاری بتدریج آگے بڑھ رہی ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں اس کے عملی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔