حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بنوں: ڈبلیو ایس ایس سی کے پانچ ملازمین کا اغوا، دو تاحال لاپتہ، علاقے میں کشیدگی Home / پاکستان /

بنوں: ڈبلیو ایس ایس سی کے پانچ ملازمین کا اغوا، دو تاحال لاپتہ، علاقے میں کشیدگی

ایڈیٹر - 04/05/2026
بنوں: ڈبلیو ایس ایس سی کے پانچ ملازمین کا اغوا، دو تاحال لاپتہ، علاقے میں کشیدگی

بنوں: ڈبلیو ایس ایس سی کے پانچ ملازمین کا اغوا، دو تاحال لاپتہ، علاقے میں کشیدگی

بنوں : بنوں کے نواحی علاقے فتح خیل میں امن و امان کی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے، جہاں نامعلوم مسلح عسکریت پسندوں نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی (WSSC) کے پانچ ملازمین کو اغوا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، اغوا کی اس واردات کے کچھ گھنٹوں بعد تین ملازمین کو رہا کر دیا گیا ہے، تاہم دو ملازمین اور کمپنی کا ٹریکٹر تاحال عسکریت پسندوں کے قبضے میں ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملازمین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔ رہا ہونے والے ملازمین نے اپنے ساتھیوں کی سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم اب تک مغوی ملازمین اور ٹریکٹر کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بنوں شہر کے ملحقہ علاقے فتح خیل میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی عمائدین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے اور بڑھتی ہوئی شورش کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔