سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ لاہور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ ایسی اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں۔
صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بدستور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ ہیں اور بطور صدر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے یا کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔