حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بنوں میں معمولی تنازع خونی سانحہ بن گیا، فائرنگ سے بچہ سمیت 3 افراد جاں بحق Home / پاکستان /

بنوں میں معمولی تنازع خونی سانحہ بن گیا، فائرنگ سے بچہ سمیت 3 افراد جاں بحق

ایڈیٹر - 04/05/2026
بنوں میں معمولی تنازع خونی سانحہ بن گیا، فائرنگ سے بچہ سمیت 3 افراد جاں بحق

بنوں  میں دو ماہ قبل بچوں کے درمیان ہونے والا ایک معمولی جھگڑا مہلک تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک کمسن بچے سمیت تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں جامن روڈ پر ایک ویلڈنگ ورکشاپ کے قریب پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم عمران ولد عنایت اللہ نے مبینہ طور پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے ظفر علی، ان کے بھائی عدنان اور ظفر علی کا سات سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ خونی واقعہ پرانے تنازع کا شاخسانہ ہے، جو بچوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے سے شروع ہو کر دشمنی میں بدل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو District ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں  منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

پولیس نے مقتول کے بیٹے حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔