حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ: تہران کا سخت پیغام، ٹرمپ کا جوابی اعلان Home / بین الاقوامی /

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ: تہران کا سخت پیغام، ٹرمپ کا جوابی اعلان

ایڈیٹر - 04/05/2026
ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ: تہران کا سخت پیغام، ٹرمپ کا جوابی اعلان

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کو یا تو ایک “ناممکن جنگ” یا “ناقص معاہدے” میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق تہران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے مستقل خاتمے کے لیے ایک جامع تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد صورتحال کو سفارتی انداز میں حل کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اس تنازع سے باوقار انداز میں نکلنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ ایران نے نئی تجاویز کے ذریعے معاملہ دوبارہ امریکی قیادت کے سامنے رکھ دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایران نے  پینٹاگون کو مبینہ ناکہ بندی کے حوالے سے ایک ڈیڈ لائن بھی دی ہے، جبکہ چین، روس اور یورپی ممالک کے مؤقف میں بھی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، جس سے امریکا کے لیے فیصلہ سازی مزید محدود ہو گئی ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں رکے ہوئے جہازوں کو نکالنے کے لیے فوری اقدامات کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی جانب سے کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ یہ بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ تصادم کے خدشات کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔