حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دیر بالا: جماعت اسلامی کا عید الاضحیٰ کے بعد نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان Home / سیاست /

دیر بالا: جماعت اسلامی کا عید الاضحیٰ کے بعد نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان

ایڈیٹر - 04/05/2026
دیر بالا: جماعت اسلامی کا عید الاضحیٰ کے بعد نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان

دیر بالا: جماعت اسلامی کا عید الاضحیٰ کے بعد نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان

دیر بالا : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملک میں جاری معاشی بحران اور موروثی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے بعد موجودہ بوسیدہ نظام کی تبدیلی کے لیے ایک بڑی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ دیر اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر گزشتہ 79 سالوں سے چند خاندان، وڈیرے اور جاگیردار قابض ہیں جو عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو 'اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار' قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں کا مقابلہ کسی شخصیت سے نہیں بلکہ اس پورے نظام سے ہے جس نے غریب اور متوسط طبقے کو تعلیم، صحت اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیویز کو "عوام کا خون نچوڑنے" کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ اشرافیہ بھاری مراعات لے رہی ہے جبکہ عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ ملک کو مافیاز اور چند خاندانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو دعوت دی کہ وہ تبدیلی کی اس جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جلسے سے دیگر رہنماؤں ڈاکٹر عنایت الرحمن، عنایت اللہ خان اور صاحبزادہ فصیح اللہ نے بھی خطاب کیا اور عوامی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔