حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایران کا نیا قانونی مسودہ تیار Home / بین الاقوامی /

اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایران کا نیا قانونی مسودہ تیار

ایڈیٹر - 03/05/2026
اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایران کا نیا قانونی مسودہ تیار

ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نئے قانونی مسودے پر کام جاری ہے جس کے تحت اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قطری ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون میں یہ شق شامل ہوگی کہ دشمن ممالک کے بحری جہاز اس وقت تک اس اہم گزرگاہ کو استعمال نہیں کر سکیں گے جب تک وہ مبینہ جنگی نقصانات کا ازالہ نہ کریں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ دیگر ممالک کے جہازوں کے لیے بھی نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں، جن کے تحت انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے سے قبل ایران سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ یہ پیش رفت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔