شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری: پاسپورٹ اب صرف 14 دن میں ملے گا، ایجنٹ مافیا کا مکمل خاتمہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کے لیے ایک بڑی Government Scheme کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں نارمل پاسپورٹ کے اجراء کا وقت 21 دن سے کم کر کے صرف 14 دن کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاسپورٹ کے حصول کو آسان بنانا اور لائنوں میں لگے شہریوں کا وقت بچانا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاسپورٹ دفاتر سے 'ایجنٹ مافیا' کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے اگلے 15 روز کے اندر مکمل طور پر 'کیش لیس سسٹم' رائج کر دیا جائے گا۔ اب شہری اپنی فیسیں صرف ڈیجیٹل ذرائع سے جمع کروا سکیں گے، جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
محسن نقوی نے پاسپورٹ کی گھروں تک ترسیل (ہوم ڈیلیوری) کے نظام کو مزید موثر بنانے اور 'بزنس پاسپورٹ' کے اجرا کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ہو سکے۔ وزیر داخلہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کیش ادائیگی ختم ہونے سے شہریوں کو براہ راست ریلیف ملے گا اور کسی کو بھی سسٹم میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاسپورٹ کے نئے نظام کی اہم تفصیلات: