حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی سمیت 2 بچیاں جاں بحق Home / بین الاقوامی /

بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی سمیت 2 بچیاں جاں بحق

ایڈیٹر - 28/04/2026
بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی سمیت 2 بچیاں جاں بحق

بھارتی شہر ممبئی میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے دو کمسن بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، 40 سالہ عبداللہ عبدالقادر، ان کی اہلیہ نسرین، 16 سالہ بیٹی عائشہ اور 13 سالہ زینب نے ہفتے کی شب رشتہ داروں کے ساتھ مل کر بریانی کھائی تھی، جس کے کچھ دیر بعد انہوں نے تربوز بھی تناول کیا۔

طبی ذرائع کے مطابق، رات ایک بجے تربوز کھانے کے چند گھنٹوں بعد ہی پورے خاندان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں شدید قے اور ڈائریا کی شکایت ہوئی۔ ابتدائی طور پر مقامی سطح پر طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم حالت تشویشناک ہونے پر انہیں بڑے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ہسپتال کے ڈاکٹر زید قریشی کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد نے علاج کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے بریانی کے بعد تربوز کھایا تھا۔ پولیس اور مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ ہلاکتوں کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔