واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس کر رہے ہیں، جس میں ایران کی جانب سے موصول ہونے والی نئی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ تہران کی جانب سے دی گئی تجویز میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی پیشکش شامل ہے، جسے امریکی حکام سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
کیرولین لیوٹ نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی اس معاملے پر بالکل دوٹوک ہے اور امریکا کسی ایسے معاہدے پر آمادہ نہیں ہوگا جس کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں گے۔