پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ابتدائی مرحلے کے اختتام کے بعد اگلے مرحلے کے لیے چار ٹیموں کا انتخاب ہو گیا ہے، جس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ مزید دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پشاور زلمی نے 17 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست پوزیشن حاصل کی، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ ملتان سلطانز نے 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
چوتھی نشست کے لیے سخت مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگز مین نے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر جگہ بنائی، جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکیں۔
ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا، جب کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کوالیفائر کھیلا جائے گا۔ 29 اپریل کو پہلے ایلی مینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز لاہور میں مدِ مقابل ہوں گے، جبکہ دوسرا ایلی مینیٹر یکم مئی کو اسی مقام پر ہوگا۔
فیصلہ کن معرکہ 3 مئی کو کھیلا جائے گا، جہاں فائنل میں دو بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔