حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لبنان: حزب اللہ کااسرائیلی فوجیوں کے قریب ڈرون حملہ، اہلکاروں کی دوڑیں Home / بین الاقوامی /

لبنان: حزب اللہ کااسرائیلی فوجیوں کے قریب ڈرون حملہ، اہلکاروں کی دوڑیں

ایڈیٹر - 27/04/2026
 لبنان: حزب اللہ کااسرائیلی فوجیوں کے قریب ڈرون   حملہ، اہلکاروں کی دوڑیں

حزب اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان میں ایک ڈرون کارروائی کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش دکھائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو کے مطابق یہ واقعہ طیبہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ڈرون کے ذریعے اسرائیلی اہلکاروں کے قریب حملہ کیا گیا۔ مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس وقت فوجی زخمی ساتھیوں کو منتقل کر رہے تھے۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ اہلکاروں نے ڈرون کو قریب آتے دیکھ کر اس پر فائرنگ کی، جبکہ کچھ فوجی اپنی پوزیشن تبدیل کرتے ہوئے بھاگتے بھی نظر آئے۔ بعد ازاں ڈرون زمین سے ٹکرانے کے بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

تاحال اس واقعے سے ہونے والے ممکنہ جانی نقصان یا سرکاری ردعمل کے حوالے سے کوئی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔