حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران جنگ ختم ہونے والی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ Home / بین الاقوامی /

ایران جنگ ختم ہونے والی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایڈیٹر - 26/04/2026
ایران جنگ ختم ہونے والی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے جاری کشیدگی جلد اپنے اختتام کو پہنچے گی اور امریکا اس صورتحال میں کامیاب رہے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران مذاکرات چاہتا ہے تو براہِ راست رابطہ کرسکتا ہے، معاملات کو ٹیلیفونک سفارتکاری کے ذریعے بھی آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت میں بعض عناصر بات چیت کے حامی ہیں جبکہ کچھ سخت مؤقف رکھتے ہیں، تاہم امید ہے کہ تہران دانشمندانہ فیصلہ کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کا معاملہ بھی کسی ممکنہ مذاکراتی عمل کا اہم حصہ ہوگا اور واشنگٹن اس مسئلے کو اپنے حق میں حل کرنا چاہتا ہے۔
چین کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں بیجنگ سے مکمل مایوسی نہیں، تاہم چین اس معاملے میں مزید کردار ادا کرسکتا ہے۔
نیٹو کے حوالے سے انہوں نے شکوہ کیا کہ ایران کے معاملے پر اتحادی ممالک امریکا کے ساتھ کھل کر سامنے نہیں آئے، جبکہ برطانیہ نے بھی تاخیر سے تعاون کی پیشکش کی۔