ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل محمد جعفر اسدی نے امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی ممکنہ کارروائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر بیرونی قوتوں کی اجارہ داری ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز خطے کے ممالک کا مشترکہ اثاثہ ہیں، اس لیے امریکا کو یہاں کے معاملات میں مداخلت یا رائے دینے کا کوئی جواز حاصل نہیں۔
محمد جعفر اسدی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور علاقائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے امریکا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو وینزیلا سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے قدرتی وسائل، بحری حدود اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر سطح پر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔