حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملاکنڈ: گھریلو تنازع خونی رخ اختیار کر گیا، فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق Home / پاکستان /

ملاکنڈ: گھریلو تنازع خونی رخ اختیار کر گیا، فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق

ایڈیٹر - 26/04/2026
ملاکنڈ: گھریلو تنازع خونی رخ اختیار کر گیا، فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق

ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

مقامی حکام کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گھریلو اختلافات کا شاخسانہ ہے، جس میں ایک شخص نے اپنی بھابھیوں پر گولیاں چلائیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ آپس میں سگی بہنیں تھیں۔

لیویز فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ابتدائی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ حقائق کو مکمل طور پر سامنے لایا جا سکے۔