غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد اسرائیلی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنیامین نیتن یاہو کی حمایت ختم کریں۔
مظاہرین کا مؤقف تھا کہ موجودہ اسرائیلی قیادت نہ صرف ملک بلکہ امریکا کے لیے بھی مسائل کا باعث بن رہی ہے۔ احتجاج کے دوران نیتن یاہو کو ایک ایسے رہنما کے طور پر پیش کیا گیا جس کی پالیسیوں نے سیاسی اور سیکیورٹی چیلنجز کو بڑھا دیا ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت کے باعث دونوں ممالک کے مفادات متاثر ہو رہے ہیں، جس پر فوری نظرثانی کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ایرن ایٹزن، جو اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کے نائب سربراہ رہ چکے ہیں، نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو نیتن یاہو پر اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔