حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکی فوج کے ساتھ مبینہ روابط کے شبہے میں دو بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، پاسداران انقلاب ایران Home / بین الاقوامی /

امریکی فوج کے ساتھ مبینہ روابط کے شبہے میں دو بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، پاسداران انقلاب ایران

ایڈیٹر - 25/04/2026
امریکی فوج کے ساتھ مبینہ روابط کے شبہے میں دو بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، پاسداران انقلاب ایران

ایران کی بحری فورس پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سمندری حدود کی خلاف ورزی اور امریکی فوج کے ساتھ مبینہ روابط کے شبہے میں دو بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی تفصیلی نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جہاز گزشتہ چھ ماہ کے دوران متعدد مرتبہ امریکی بندرگاہوں کا رخ کر چکے تھے، جس سے ان کی سرگرمیوں پر شکوک پیدا ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ جہازوں کو متعدد بار خبردار کیا گیا، تاہم ہدایات نظر انداز کیے جانے پر انہیں ضبط کیا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ جہاز ایسے اقدامات میں ملوث تھے جو خطے کی سمندری سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔