حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بعض دوست ممالک کو ٹرانزٹ فیس سے مستثنٰی قرار دیا۔ Home / بین الاقوامی /

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بعض دوست ممالک کو ٹرانزٹ فیس سے مستثنٰی قرار دیا۔

ایڈیٹر - 24/04/2026
ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی  بعض دوست ممالک کو ٹرانزٹ فیس سے مستثنٰی قرار دیا۔

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری آمدورفت کے حوالے سے بعض دوست ممالک کو ٹرانزٹ فیس میں نرمی دیتے ہوئے استثنیٰ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ماسکو میں تعینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ رعایت محدود ممالک کے لیے دی گئی ہے اور وزارت خارجہ اس سہولت کو برقرار رکھنے کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم اگر اسے کسی قسم کی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمان کے نائب اسپیکر حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر عائد ٹول ٹیکس کے ذریعے پہلی مالی وصولی حاصل ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم مرکزی بینک میں جمع کرا دی گئی ہے، تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں کہ ادائیگی کس ذریعے سے کی گئی۔