حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکہ میں جاری بین الاقوامی کشیدگی اور استعفٰی، امریکی بحریہ کا سیکٹری عہدے سے فارغ Home / بین الاقوامی /

امریکہ میں جاری بین الاقوامی کشیدگی اور استعفٰی، امریکی بحریہ کا سیکٹری عہدے سے فارغ

ایڈیٹر - 23/04/2026
امریکہ میں جاری بین الاقوامی کشیدگی اور استعفٰی، امریکی بحریہ کا سیکٹری عہدے سے فارغ

امریکا میں جاری بین الاقوامی کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکی بحریہ کے سیکریٹری جون سی پھلن  نے اچانک اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ اس اقدام کی تصدیق پینٹا گان کے ترجمان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

سرکاری مؤقف کے مطابق استعفیٰ فوری طور پر مؤثر ہو گیا ہے، تاہم اس فیصلے کے پس منظر سے متعلق کوئی واضح وجہ سامنے نہیں لائی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں اچانک عہدے سے ہٹایا گیا، جس کے باعث معاملے پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق جون سی پھلن  کے  پیٹ ہیگستھ  کے ساتھ تعلقات مثالی نہیں تھے، اور اسی پہلو کو ان کی برطرفی کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ استعفے سے ایک روز قبل انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں بحریہ کی ایک اہم سالانہ کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے صنعتی شعبے کے نمائندوں سے خطاب بھی کیا تھا۔ انہیں ماضی میں اس بنیاد پر تنقید کا سامنا رہا کہ ان کا دفاعی یا عسکری معاملات میں تجربہ محدود تھا۔

یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ محکمہ دفاع  میں اعلیٰ سطح پر مسلسل رد و بدل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس سے قبل جنرل رینڈی جارج  کو بھی اپنے عہدے سے الگ ہونا پڑا تھا، جس کے بعد عسکری قیادت میں استحکام سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق ہنگ کاؤ کو قائم مقام نیوی سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ برطرفیوں کے بعد سینئر حکام کی تعداد درجنوں تک پہنچ چکی ہے، جو امریکی دفاعی نظام میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔