حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سولر سسٹم لگوانے والوں کے لائسنس ضروری، قانون یا افواہ وضاحت سامنے آگئی Home / پاکستان /

سولر سسٹم لگوانے والوں کے لائسنس ضروری، قانون یا افواہ وضاحت سامنے آگئی

ایڈیٹر - 23/04/2026
سولر سسٹم لگوانے والوں کے لائسنس ضروری، قانون یا افواہ  وضاحت سامنے آگئی

ملک میں سولر سسٹمز کے حوالے سے لائسنسنگ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت سامنے آگئی ہے، جبکہ بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں بہتری کے باعث لوڈشیڈنگ میں کمی کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق یہ تاثر درست نہیں کہ وفاقی حکومت نے سولر صارفین کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں قواعد و ضوابط پہلے سے موجود ہیں، جن کا تعلق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاری  سے ہے، جبکہ تقسیم کار کمپنیاں ان پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اس معاملے کو حکومتی ہدایات سے جوڑنا گمراہ کن ہے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے باعث خاص طور پر پیک اوقات میں فراہمی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ صوبوں کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافے کے ذریعے 5 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ جنوبی علاقوں سے مرکزی گرڈ تک بجلی کی ترسیل بھی مستحکم رہی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی طلب کے باوجود نظام کو متوازن رکھا، جس کے نتیجے میں لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ محدود ہو کر ایک سے دو گھنٹے تک رہ گیا ہے۔ حکام کے مطابق زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کے تحت اکنامک لوڈ مینجمنٹ بدستور جاری رہے گی، جس کا پیک ٹائم مینجمنٹ سے الگ نظام ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی میں بہتری آنے پر پیک اوقات میں لوڈ مینجمنٹ مکمل طور پر ختم ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت ایل این جی کی کمی کے باعث تقریباً 5500 میگاواٹ صلاحیت کے حامل بجلی گھروں سے پیداوار نہیں ہو پا رہی۔