حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ساف ویمنز چیمپئن شپ 2026: پاکستان ایونٹ سے باہر Home / بین الاقوامی /

ساف ویمنز چیمپئن شپ 2026: پاکستان ایونٹ سے باہر

ایڈیٹر - 22/04/2026
ساف ویمنز چیمپئن شپ 2026: پاکستان ایونٹ سے باہر

جنوبی ایشیائی ویمنز فٹبال کے بڑے مقابلےساف ویمنز چیمپئن شپ 2026 کے گروپس اور شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم پاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گی۔

یہ ایونٹ 25 مئی سے 6 جون تک انڈیا  میں منعقد ہوگا، جہاں خطے کی نمایاں خواتین فٹبال ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل آئیں گی۔

اعلان کردہ گروپ بندی کے مطابق گروپ اے میں سری لنکا،نیپال اور بھوٹان شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، میزبان انڈیا اور مالدیپ کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ٹورنامنٹ کے ڈراز سامنے آنے کے بعد علاقائی سطح پر ٹیموں نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں، لیکن پاکستان ویمنز ٹیم کی عدم موجودگی کے باعث مقابلوں میں ایک نمایاں خلا محسوس کیا جا رہا ہے۔