حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکہ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع فوجی کارروائی کیلیے وقت حاصل کرنے کی چال ہے، ایران Home / بین الاقوامی /

امریکہ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع فوجی کارروائی کیلیے وقت حاصل کرنے کی چال ہے، ایران

ایڈیٹر - 22/04/2026
امریکہ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع فوجی کارروائی کیلیے وقت حاصل کرنے کی چال ہے، ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے ممکنہ فوجی اقدام سے قبل مہلت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

اپنے ایک سوشل میڈیا بیان میں مہدی محمدی نے کہا کہ کسی بھی تنازع میں شکست سے دوچار فریق کو شرائط عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہوتا۔ ان کا مؤقف تھا کہ ایران کے خلاف جاری دباؤ، خصوصاً بحری محاصرہ، عملاً عسکری کارروائی کے مترادف ہے اور اس کا جواب بھی اسی نوعیت کا ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان بظاہر امن کا پیغام نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا حربہ ہے، جس کے ذریعے اچانک کارروائی کے لیے وقت حاصل کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کو اب دفاعی پوزیشن سے نکل کر اپنی حکمت عملی کے تحت پیش قدمی پر غور کرنا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں جنگ بندی کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا تھا، جسے پاکستانی قیادت کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم امریکا نے آبنائے ہرمز میں اپنی بحری پابندیاں برقرار رکھنے کا عندیہ بھی دیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔