حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ہماری انگلی ٹریگر پر ہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ مرکزی ہیڈکوارٹر "خاتم الانبیاءؐ" ایران Home / بین الاقوامی /

ہماری انگلی ٹریگر پر ہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ مرکزی ہیڈکوارٹر "خاتم الانبیاءؐ" ایران

ایڈیٹر - 22/04/2026
ہماری انگلی ٹریگر پر ہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ مرکزی ہیڈکوارٹر

مرکزی ہیڈکوارٹر "خاتم الانبیاءؐ" نے خبردار کیا ہے کہ وہ مکمل جنگی تیاری میں ہیں اور کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دیا جائے گا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے دفاعی شعبے کے مطابق، مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر اور اس ملک کی فوجی قیادت کی جانب سے بار بار دی جانے والی دھمکیوں کے پیش نظر یہ انتباہ جاری کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایرانی افواج طویل عرصے سے سو فیصد تیاری کی حالت میں ہیں اور کسی بھی ممکنہ حملے یا کارروائی کی صورت میں فوری اور بھرپور ردعمل دیں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کی صورت میں پہلے سے طے شدہ اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا اور امریکا سمیت صہیونی حکومت کو پہلے سے زیادہ سخت سبق سکھایا جائے گا۔