حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران امریکہ مذاکرات، جنگ بندی میں توسیع پر نئی کشیدگی، ایران نے امریکی شرائط مسترد کر دیئے۔ Home / بین الاقوامی /

ایران امریکہ مذاکرات، جنگ بندی میں توسیع پر نئی کشیدگی، ایران نے امریکی شرائط مسترد کر دیئے۔

ایڈیٹر - 22/04/2026
ایران امریکہ مذاکرات، جنگ بندی میں توسیع پر نئی کشیدگی، ایران نے امریکی شرائط مسترد کر دیئے۔

تہران / واشنگٹن: ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے لیے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی شرائط مسترد کر دی ہیں، جس کے بعد خطے میں سفارتی تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان یک طرفہ طور پر کیا، جس پر تہران نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی قیادت کی درخواست پر ایران کے خلاف ممکنہ حملے روک دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک عسکری کارروائی نہ کی جائے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع برقرار رکھی جائے گی جب تک مذاکراتی عمل مکمل نہیں ہو جاتا یا ایران کی جانب سے نئی تجاویز سامنے نہیں آتیں۔

امریکی اعلان اور ایرانی ردعمل کے بعد خطے میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جبکہ عالمی مبصرین ممکنہ سفارتی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔