حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شہباز شریف اور عاصم منیر کی اپیل پر ایران پر امریکی حملے مؤخر کیے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ Home / بین الاقوامی /

شہباز شریف اور عاصم منیر کی اپیل پر ایران پر امریکی حملے مؤخر کیے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ایڈیٹر - 22/04/2026
شہباز شریف اور عاصم منیر کی اپیل پر ایران پر امریکی حملے مؤخر کیے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی درخواست پر ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا سے رابطہ کرکے ایران پر حملہ نہ کرنے کی درخواست کی۔ ان کے مطابق پاکستانی قیادت نے کہا کہ ایرانی حکام کی جانب سے متفقہ تجاویز سامنے آنے تک صبر سے کام لیا جائے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسی تناظر میں جنگ بندی میں توسیع کی جارہی ہے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مذاکراتی پیش رفت مکمل نہیں ہو جاتی یا ایران کی جانب سے تجاویز موصول نہیں ہو جاتیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ امریکی افواج کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ ناکہ بندی برقرار رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری میں رہیں۔

دوسری جانب ایران نے امریکی صدر کے اس اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری ناکہ بندی دراصل جنگی اقدام کے مترادف ہے، جس کا جواب مناسب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔

امریکی اعلان اور ایرانی ردعمل کے بعد خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے، جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔