اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/حسبان میڈیا): سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک حالیہ ویڈیو نے پاکستان کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ویڈیو میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی کی گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
خبر کی تفصیلات:
سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے والی اس ویڈیو میں عثمان بزدار اسٹیئرنگ سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی ان کے برابر میں بیٹھے ہیں۔ اس منظر نے نہ صرف صارفین کو حیران کر دیا بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
عثمان بزدار کی جانب سے اب تک اس ویڈیو یا پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر کوئی باضابطہ تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔