حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ریسکیو 1122 ملاکنڈ کا ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، مجموعی طور 2888 کالز موصول، ترجمان ریسکیو 1122 Home / پاکستان /

ریسکیو 1122 ملاکنڈ کا ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، مجموعی طور 2888 کالز موصول، ترجمان ریسکیو 1122

ایڈیٹر - 20/04/2026
ریسکیو 1122 ملاکنڈ کا ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، مجموعی طور 2888 کالز موصول، ترجمان ریسکیو 1122

ملاکنڈ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 107 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیا۔ ان میں 78 میڈیکل، 19 روڈ ٹریفک حادثات، 03 آگ لگنے کے واقعات، 05 گولی لگنے/تشدد کے واقعات اور 02 دیگر ریکوری ایمرجنسیز شامل تھیں۔اس دوران 04 افراد جاں بحق ہوئے اور 103 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا۔

اسی دوران کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 2888 کالز موصول ہوئیں، جن میں 677 معلوماتی/ڈراپ کالز جبکہ 2104 فیک، غیر متعلقہ یا بچوں کی کالز شامل تھیں۔

مزید برآں ریفرل ایمرجنسیز کے تحت 53 مریضوں کو ہینڈل کیا گیا، جن میں 21 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 32 مریضوں کو ضلع سے باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ تمام مریضوں کو بروقت ریسکیو کر کے طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔