حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ: اسلام آباد میں ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے، محکمہ پولیس سوگوار Home / پاکستان /

ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ: اسلام آباد میں ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے، محکمہ پولیس سوگوار

ایڈیٹر - 20/04/2026
ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ: اسلام آباد میں ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے، محکمہ پولیس سوگوار

اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران پولیس افسر آفتاب احمد کے انتقال نے محکمہ پولیس کو سوگوار کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انہیں ڈیوٹی کے دوران اچانک دل کی تکلیف ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے طبی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کے باوجود آفتاب احمد جانبر نہ ہو سکے اور دورانِ علاج انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے ساتھی افسران اور اہلکاروں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑا دی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مرحوم آفتاب احمد کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا، جہاں وہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے، تاہم حالیہ دنوں میں انہیں خصوصی ڈیوٹی کے لیے اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق مرحوم کی میت ان کے آبائی علاقے رجانہ کے قریب چک نمبر 26 منتقل کی جائے گی، جہاں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ پولیس حکام اور ساتھیوں نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔