حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تعلیمی سال کا آغاز، درسی کتابوں کا بحران برقرارطلبہ اور والدین پریشان Home / پاکستان /

تعلیمی سال کا آغاز، درسی کتابوں کا بحران برقرارطلبہ اور والدین پریشان

ایڈیٹر - 20/04/2026
تعلیمی سال کا آغاز، درسی کتابوں کا بحران برقرارطلبہ اور والدین پریشان


پشاور (حسبان میڈیا ): پشاور میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے باوجود درسی کتابوں کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، جس کے باعث ہزاروں طلبہ کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ مارکیٹ میں نصابی کتب نایاب ہونے اور نجی اسکولوں کی کتابوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے والدین کی قوتِ خرید کو جواب دے دیا ہے۔

انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ سرکاری اسکولوں کی کتابوں کی کھلے عام فروخت پر پابندی کے باوجود ڈھکی نعلبندی، ہسپتال روڈ، نشتر آباد اور فقیر آباد جیسے علاقوں میں یہ کتابیں سرعام فروخت ہو رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ سرکاری کتب کی غیر قانونی فروخت روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جہاں سرکاری اسکولوں میں کتب کی فراہمی میں کمی کی گئی ہے، وہیں بااثر نجی اسکولوں کو سرکاری کتابوں کی سپلائی بدستور جاری ہے۔ گزشتہ سال کتابوں میں مبینہ خرد برد کی تحقیقات کے احکامات تو جاری ہوئے تھے، لیکن اب تک ملوث اساتذہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی، جس سے نظام کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔